Advertisement

مکتبہ نورِ حافظِ ملت، علم و ادب، تہذیب و ثقافت کا حسین امتزاج، اسلامی مکتبہ

 

مکتبہ نورِ حافظِ ملت، علم و ادب، تہذیب و ثقافت کا حسین امتزاج



علم نور ہے:

علم ایک ایسا نور ہے جس سے دلوں کو جِلا ملتی ہے، ذہنوں کو روشنی نصیب ہوتی ہے، اور قوموں کی تقدیر بدلتی ہے۔ کتاب انسان کی فکری معراج اور روحانی ارتقا کی پہلی سیڑھی ہے۔
ایسے ہی ایک نورانی اور روحانی پلیٹ فارم کا نام ہے: مکتبۂ نورِ حافظِ ملت۔

 علم و تہذیب کا ایک حسین گلشن:

یہ محض ایک تجارتی مرکز نہیں، بلکہ علم و ادب، دین و شریعت اور تہذیب و ثقافت کا ایک حسین گلشن ہے، جس سے فکروں میں تازگی، روحوں کو بالیدگی، اور معاشرے میں شعور کی خوشبو پھیلتی ہے۔

دینی و اسلامی کتابوں کی دستیابی:

یہ مکتبہ صرف ایک دکان نہیں بلکہ ایک فکری کارواں ہے۔
اس کا بنیادی نصب العین دینی و اسلامی کتب کی خرید و فرخت ہے۔ یہاں قرآن، حدیث، فقہ، عقائد، سیرت اور تصوف جیسے موضوعات پر معیاری اور مستند کتابیں دستیاب ہیں۔

درسی کتب کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے عام فہم غیر درسی کتب بھی بڑی تعداد میں فراہم کی جاتی ہیں تاکہ علم کا نور صرف مدارس و جامعات ہی نہیں بلکہ گھروں، دکانوں اور دلوں تک بھی پہنچے۔

📦 آرڈر کریں؟

📱 WhatsApp: یہاں کلک کریں
📘 Facebook: 
یہاں کلک کریں
📷 Instagram: یہاں کلک کریں

 سنتِ نبوی ﷺ کے دو پھول: عمامہ اور عطر:

یہ مکتبہ اسلامی کتب کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تہذیبی علامات کی ترویج کا بھی ذریعہ ہے۔
عمامہ — جو اہلِ علم و تقویٰ کا شعار ہے — یہاں مختلف رنگوں، کپڑوں اور طرزوں میں میسر ہے۔ یہ محض ایک لباس نہیں، بلکہ علمی و روحانی وراثت کی علامت ہے۔

اسی طرح عطر — جس کی خوشبو سنتِ نبوی ﷺ کی یاد دلاتی ہے — یہاں دلکش پیکجنگ اور اعلیٰ کوالٹی میں دستیاب ہے۔
ہر خوشبو ایک روحانی احساس، تہذیبی فضا اور ایک سنت کی تجدید ہے۔

مکتبہ ایک مشن اور تحریک:

مکتبۂ نورِ حافظِ ملت صرف ایک ویب سائٹ نہیں، بلکہ ایک تحریک اور مشن ہے۔
یہ نہ صرف کتابیں فروخت کرتا ہے بلکہ شعور بانٹتا ہے، تہذیب سکھاتا ہے، اور اسلامی روایات کا محافظ ہے۔

 ایک نورانی پناہ گاہ:

یہ مکتبہ اُن دلوں کی پناہ گاہ ہے جو حق کی تلاش میں سرگرداں ہیں، اُن آنکھوں کی منزل ہے جو روشنی کی طلب گار ہیں اور اُن ذہنوں کی خوراک ہے جو علم و حکمت کے پیاسے ہیں۔

یاد رہے کہ اس مکتبہ کے بانی و نگران حضرت مولانا محمد مبین رضوی مصباحی صاحب قبلہ ہیں۔

📦 آرڈر کریں؟

📱 WhatsApp: یہاں کلک کریں
📘 Facebook: 
یہاں کلک کریں
📷 Instagram: یہاں کلک کریں

✍ تحریر: رضی اللہ خان علیمی مصباحی
متعلم: الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور،  اعظم گڑھ ، یوپی، ہند۔


ایڈیٹر: محمد مبین رضوی مصباحی صاحب

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے