Advertisement

نبی ﷺ کا نام سن کر انگوٹھے چومنا: ثواب یا بدعت؟

نبی ﷺ کا نام سن کر انگوٹھے چومنا: ثواب یا بدعت؟ 

مسئلہ:

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جس وقت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم  کا نام مبارک آتا ہے تو انگوٹھے جو چومتے ہیں کیسا ہے؟

الجواب: 

جب اذان میں مؤن اشھد ان محمدا رسول اللہ کہے تو مستحب ہے کہ سننے والا انگوٹھوں کو بوسہ دے ، رد المحتار میں ہے : وفی کتاب الفردوس من قبل ظفری ابھامیہ عند سماع اشھد ان محمدا رسول اللہ فی الاذان انا قائدہ و مدخلہ فی صفوف الجنۃ ۔ اور مسئلہ کی تحقیق تام رسالہ منیر العین میں ہے ۔ وھو تعالی اعلم۔

حوالہ :

فتاوی امجدیہ حصہ اول، صفحہ : ۵۲، مطبوعہ: مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے