حلال جانور کے وہ 22 اجزاء جو کھانا حرام یا مکروہ ہیں
بعض اوقات بے توجہی یا لاعلمی کی بنا پر ہم میں سے بہت سے لوگ حلال جانور کے تمام اجزا کو حلال جانتے ہوئے پورا گوشت اکٹھا جمع کر لیتے ہیں اور بڑے مزے سے ہڈیاں توڑتے ہوتے ہیں، حالانکہ حلال جانور کے کچھ اجزا ایسے بھی ہیں جن کے کھانے کی شریعت اجازت نہیں دیتی۔ہاں! اتنی بات ضرور ہے کہ حلال جانور کے سب اجزا حلال ہیں، مگر بعض اجزاء پر شریعت نے نا کھانے کی مہر لگائی ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
┃ ① رگوں کا خون
┃ ② پِتّا
┃ ③ پُھکنا (یعنی مَثانہ)
┃ ④،⑤ علاماتِ مادہ و نَر
┃ ⑥ بَیضے (یعنی کپورے)
┃ ⑦ غُدود
┃ ⑧ حرام مَغز
┃ ⑨ گردن کے دوپٹھے کہ شانوں تک کھنچے ہوتے ہیں
┃ ⑩ جگر (یعنی کلیجی) کا خون
┃ ⑪ تِلی کا خون
┃ ⑫ گوشْت کا خون کہ بعدِ ذَبْح گوشْت میں سے نکلتا ہے
┃ ⑬ دل کا خون
┃ ⑭ پِت یعنی وہ زَرد پانی کہ پِتّے میں ہوتاہے
┃ ⑮ ناک کی رَطُوبت کہ بَھیڑ میں اکثر ہوتی ہے
┃ ⑯ پاخانے کا مقام
┃ ⑰ اَوجھڑی
┃ ⑱ آنتیں
┃ ⑲ نُطفہ
┃ ⑳ وہ نُطفہ کہ خون ہوگیا
┃ ㉑ وہ (نُطفہ) کہ گوشْت کا لوتھڑا ہوگیا
┃ ㉒ وہ کہ (نُطفہ) پورا جانور بن گیا اور مردہ نکلا یا بے ذَبْح مرگیا
(فتاوٰی رضویہ ج۲۰ ص ۲۴۰، ۲۴۱)
نیچے واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر کا بٹن دیا گیا ہے ، ثواب کی نیت سے شیئر ضرور کریں۔

0 تبصرے
السلام علیکم
براے کرم غلط کمینٹ نہ کریں
شکریہ